حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 7 ڈسمبر کو ریاست گیر آٹو ہڑتال کرنے کا اعلان کیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ ایک لاکھ آٹو ڈرائیورس کے ساتھ 7 ڈسمبر کو حیدرآباد میں بھاری ریالی نکالی جائے گی۔ جے اے سی نے بتایا کہ ان کا حکومت سے مطالبہ ہیکہ وہ 20 ہزار نئے آٹوز کو پرمٹ جاری کریں اور تھرڈ پارٹی انشورنس کے نفاذ کو عمل میں لائے اور حادثاتی انشورنس کو 10 لاکھ روپیوں تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہر آٹو ڈرائیور کے خاندان کیلئے 12 ہزار روپئے امداد جاری کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ گزشتہ بی آر ایس حکومت اور موجودہ کانگریس حکومت اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ ش