آئی پی ایل نیلامی میں انڈر19 کھلاڑی توجہ کا مرکز

   

نئی دہلی۔ ہندوستان کے انڈر 19 کرکٹرزکو گزشتہ برسوں میں آئی پی ایل کی نیلامیوں میں اچھی خاصی رقم ملی ہے اور یہ اس بار بھی مختلف نہیں ہوگا جب 12 اور 13 فروری کو سیزن 2022 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگی ۔کیریبین میں جاری انڈر19 ورلڈ کپ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی متاثر کن کارکردگی نہ صرف انہیں سینئر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد دے گی بلکہ یہ امیر ترین لیگ آئی پی ایل میں نقد رقم کے ذریعے فوری شہرت اور ممکنہ بڑی رقم حاصل کرنے کے راستے کے طور پر بھی کام کرے گی۔ یادرہے کہ اس مرتبہ دو نئی ٹیمیں بھی آئی پی ایل میں شامل ہورہی ہیں جس کے بعد ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی چاندی ہی چاندی ہوگی۔