آخری رسومات کے لیے ارتھی پانی سے گذرتی ہے

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہر گاوں میں ایک شمشان گھاٹ ہوتا ہے ۔ جہاں کسی کے مرنے پر آخری رسومات انجام دی جاتی ہے ۔ لیکن ریگڑھ منڈل میں واقع پاتا چیلنوا گاوں کی عجیب و غریب صورتحال ہے ۔ یہاں پر کسی کے مرنے پر افراد خاندان اور دوست و احباب کو کافی مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اس گاوں میں کسی کے مرنے پر شمشان گھاٹ جانے کے لیے سائنا نامی نالے کو ارتھی کندھے پر اٹھا کر پانی سے گذرنا پڑتا ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ نالے پر برج تعمیر کرنے کے لیے گاوں والوں کی جانب سے کئی نمائندگیاں کی گئی ہیں مگر اس پر ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے عوام پریشان ہیں ۔۔ ن