’آر ٹی سی ہڑتال کے دوران ‘ عارضی ڈرائیور اور کنڈکٹر کے تقررات کا اعلان

   

سکندرآباد ریجن کے 12 ڈپوز میں عارضی ملازمتوں کے مواقع
حیدرآباد ۔23۔ اپریل (سیاست نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال کے باعث مسافروں کو درپیش مشکلات سے محفوظ رکھنے کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں فوری اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کارپوریشن نے بس خدمات کو بحال رکھنے کیلئے عارضی بنیادوں پر ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کے عہدوں پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں 23 اپریل 2026 کو سکندرآباد ریجن کے تحت 12 آر ٹی سی ڈپوز میں تقررات کے لئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مسافروں کو راحت فراہم کی جائے اور بس سرویس جزوی طور پر ہی سہی مگر جاری رکھی جاسکتی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنڈکٹر کے عہدہ کے لئے امیدوار کا کم از کم دسویں جماعت پاس ہونا ضروری ہے جبکہ ڈرائیور کیلئے ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائیسنس کے ساتھ کم از کم 18 ماہ کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سکندرآباد ریجنل مینجر سچترا نے بتایا کہ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار فوری طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ براہ راست جوبلی بس اسٹیشن (JBS) ڈپو سے ربط پیدا کریں یا درج ذیل ڈپوز کا رخ کریں۔ چنگی چرلا، اپل ، کشائی گوڑہ ، رانی گنج، کنٹونمنٹ ، حکیم پیٹ، میڑچل ، جیڈی میٹلہ ، کوکٹ پلی، ایچ سی یو ، میاں پور 1 اور میاں پور 2 ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ تقررات عارضی بنیادوں پر کی جارہی ہیں تاکہ ہڑتال کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کو کسی حد تک برقرار رکھا جاسکے2/k/a/y-
اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔2/k