آزادی کے امرت مہوتسو پر کرناٹک کے تمام اسکولوں، مدارس پر قومی پرچم لہرانا لازمی

   

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں، کالجوں اور مدارس کو آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 11 سے 17 اگست تک چھ دنوں تک قومی پرچم لہرانا لازمی قرار دیا ہے ۔ ریاستی حکومت اور محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کیا ہے اور یوم آزادی کے امرت مہوتسو پر 11 سے 17 اگست تک چھ دنوں تک قومی پرچم لہرایا جائے ۔ محکمہ نے کہا کہ قومی عقیدت کے جذبے کو ابھارنے کے لیے اسکولوں، کالجوں اور مدارس میں ملی نغمے ، نظم، کوئز، مجاہدین آزادی کے تصویری مقابلے منعقد کیے جائیں۔ ریاستی محکمہ تعلیم سے کہا گیا ہے کہ سرکاری سہولیات حاصل کرنے والوں کو قواعد پر عمل کرنا چاہئے اور ترنگا نہ لہرانے کی کوئی وجہ یا بہانہ کام نہیں آئے گا۔ یہ اصول سرکاری، امداد یافتہ، نجی اور غیر امدادی اسکولوں، کالجوں، تعلیمی اداروں اور مدارس پر بھی نافذ ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بھی اپنی رہائش گاہوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔