گوہاٹی : جاریہ ہفتے کے اوائل آسام کے ضلع درانگ میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف مہم میں پولیس اور مقامی عوام کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں پولیس نے فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں 2 شہری ہلاک ہوگئے جن میں ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہے ۔ بتایا گیا کہ وہ آدھار کارڈ حاصل کرنے گھر سے نکلا تھا اور پولیس فائرنگ کی زد میں آگیا ۔ اس کا نام شیخ فرید بتایا گیا جو مقامی پوسٹ آفس سے اپنا آدھار کارڈ وصول کرنے کے بعد گھر واپس ہورہا تھا کہ اس نے تشدد دیکھا اور وہاں ٹھہر گیا ۔ پولیس کی گولی نے فرید کا کام تمام کردیا ۔اس مہم میں تقریبا 800 خاندانوں کو وہاں سے ہٹایا گیا جس کے نتیجہ میں حکومت کو 4500 بیگھا زرعی اراضی حاصل ہوئی ۔ فرید کی فیملی کا دعویٰ ہے کہ وہ بھی اس مہم کے تحت بے گھر کردئیے گئے حالانکہ انہیں حکومت سے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوئی تھی ۔ فرید 4 بہنوں بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ۔ ۔