آئندہ انتخابات پارٹی امیدواروں اور ان کی نشستوں میں تبدیلی کے روشن امکانات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال دسمبر کے بعد بی آر ایس کے سربراہ سابق چیف منسٹر کے سی آر ریاست تلنگانہ میں بس یاترا شروع کریں گے ۔ جس کے لیے پارٹی سطح پر جامع لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ ضلع نلگنڈہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ریاست کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سماج کے تمام طبقات ، طلبہ ، خواتین سے تبادلہ خیال کررہی ہے جس کے بعد بی آر ایس کے ارکان اسمبلی پارٹی کے اسمبلی حلقہ جات کے انچارجس سے مختلف امور پر مشاورت کرتے ہوئے گراونڈ رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ جس کے بعد پارٹی کے سربراہ عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ۔ انہوں نے ناگرجنا ساگر کے لفٹ کنال سے فوری پانی جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ پانی کی عدم اجرائی سے کسانوں کی فصلیں خشک ہورہی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی کسانوں کے مفادات کے بارے میں ہمدردانہ غور کرنے کی حکومت سے اپیل کی ۔ 13 دسمبر تک پانی نہیں چھوڑا گیا تو وہ 14 ستمبر کو بی آر ایس کارکنوں اور کسانوں کے ساتھ کوڈار سے ہالیہ تک پدیاترا کریں گے جس کا مقصد پانی کی اجرائی کے لیے حکومت پر دباؤ بنانا ہے ۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کے ٹی آر نے آنے والے اسمبلی انتخابات اور امیدواروں کے انتخاب پر بھی کھلے اشارے دئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اسمبلی حلقوں کی از سر نو حد بندی ، خواتین کے تحفظات اور دیگر انتخابی پالیسیوں کے نفاذ سے آئندہ انتخابات میں بڑا سیاسی رد و بدل ہوگا ۔ کے ٹی ار نے کہا کہ ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات میں کئی اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں اور ان کی نشستوں میں تبدیلی کے روشن امکانات ہیں ۔۔ 2/m/b