ملبورن ۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹسٹ منفی آگئے۔ایونٹ کے منتظمین کے مطابق سال کے پہلے گرانڈ سلام ٹورنمنٹ آسٹریلین اوپن کے قرنطینہ میں گزشتہ روز ٹسٹ کئے گئے۔منتظمین نے کہا ہے کہ تین روز قبل ایک رکن کا کوویڈ 19 ٹسٹ مثبت آنے پر منتظمین نے تمام افراد کا ٹسٹ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن 8 فروری سے شروع ہوگا۔