آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں کی صاحبزادی کا انتقال

   

حیدرآباد۔ صاحبزاری بشیر النسا بیگم بنت نواب میر عثمان علی خاں کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ پرانی حویلی میں مقیم تھیں اور ان کی عمر 93 سال تھی ۔ پسماندگان میں ان کی دختر صاحبزادی رشید النسا بیگم شامل ہیں۔نظام خاندان کے کئی ارکان نے قیامگاہ پہونچ کر پرسہ دیا۔ تدفین بعد نماز ظہر درگاہ حضرت یحیی پاشاہ مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مرحومہ آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں کی صاحبزادی اور نواب کاظم نواز جنگ علی پاشاہ مرحوم کی اہلیہ تھیں۔