جوگی پیٹ میں ٹیچرس میں اسمارٹ فونس ، معذورین میں اِسکوٹی کی تقسیم ، ڈی نرسمہا کا خطاب
سنگاریڈی ۔ 5 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا پالنا ۔ پرگتی پرنالیکا‘‘کے 99 دنہ ایکشن پلان کے تحت ضلع محکمہ خواتین، اطفال، معذورین اور معمرین کے زیر اہتمام سنگا ریڈی ضلع کے جوگی پیٹ۔اندول میونسپلٹی کے سری رام گارڈن میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیر صحت دامودر راج نرسمہا مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے آنگن باڈی اساتذہ میں اسمارٹ سیل فون تقسیم کیے اور معذورین میں اسکوٹی تقسیم کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ آنگن واڑی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ دنوں میں تمام آنگن واڑی مراکز کے لیے مستقل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ انہوں نے آنگن واڑی اساتذہ، سپروائزرز اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں، اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آنگن واڑی اساتذہ اور عملے کی خالی جائیدادوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔بعد ازاں وزیر نے 10 معذور افراد میں مفت اسکوٹیاں اور 286 آنگن واڑی اساتذہ میں اسمارٹ فونز تقسیم کیے۔تقریب میں ضلعی لائبریری چیئرمین، میونسپل چیئرمین، وائس چیئرمین، ایڈیشنل کلکٹر، ضلع ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر آفیسر، سی ڈی پی اوز، آنگن واڑی سپروائزرز، اساتذہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔