حیدرآباد ۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ سے حیدرآباد کے کنڈاپور تک 1.2 کیلو میٹر طویل چھ لین والا فلائی اوور جاریہ سال اپریل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ہائی ٹیک سٹی اور فینانشیل ڈسٹرکٹ کے درمیان کے رابطے کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس فلائی اوور کی لاگت 178 کروڑ روپئے تک آرہی ہیں۔ فلائی اوور کے آغاز کے بعد مسافر اور آر اآر ریمپ سے فلائی اوور تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ جنکشن کو بائی پاس کرتے ہوئے گچی باؤلی تک پہنچ سکتے ہیں۔ شہر سے گچی باؤلی کے راستے سفر کرنے والے راست او آر آر تک پہنچنے کیلئے دوسرا ریمپ استعمال کرسکتے ہیں۔ش