حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ماحولیات کو آلودگی سے پاک بنانے کے لیے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے نت نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں ۔ بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے ۔ جن کے پاس پودے لگانے کے لیے جگہ دستیاب نہیں ہے انہیں بھی شجرکاری کے مختلف طریقے بتاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ عوام بھی اس معاملے میں مثبت ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ ایک آٹو ڈرائیور نے اپنے آٹو کو منی گارڈن میں تبدیل کرتے ہوئے سب کی تعریفیں بٹور رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آٹو ڈرائیور نے اپنے آٹو کی چھت کو دھوپ کی شدت سے بچانے کے لیے ہری گھانس سے ڈھنک دیا ہے ۔ ساتھ ہی رکشے کے اندر پھولوں کے چھوٹے چھوٹے گملے بھی رکھے ہیں ۔ ایک طرح سے سارے آٹو رکشے کو سرسبز و شاداب میں تبدیل کردیا ہے ۔ اس آٹو رکشہ کی تصویر فی الحال سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ ماہر ماحولیات ایرک سول منی بھی اس کی ستائش کی ہے ۔ ایک شخص نے کہا کہ آٹو ڈائیور کی یہ تخلیقی صلاحیت نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ مسافرین کو راغب کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے ۔۔ ن