آپریشن کگارپر،سی آرپی ایف دستوں کی واپس طلبی

   

حیدرآباد10مئی(یواین آئی) ہند و پاک کے درمیان کشیدگی اور آپریشن سندور کے اثرات آپریشن کگار پر دیکھے جا رہے ہیں کیونکہ تلنگانہ۔چھتیس گڑھ کی سرحد پر کرے گٹّہ سے سی آر پی ایف کے دستوں کو مرحلہ وار واپس طلب کیاجا رہا ہے ۔حکام کے مطابق مختلف علاقوں سے فورسس کو ہٹایا جا رہا ہے ۔ عہدیداروں کو ہیڈکوارٹرس پہنچنے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ یہ دستے اتوار کی صبح تک مکمل طور پر ان علاقوں سے واپس آ جائنگے ۔چھتیس گڑھ کے محاذ پر آپریشن کگار معمول کے مطابق جاری رہیگا۔