تل ابیب ۔ 11 ستمبر (ایجنسیز) اسرائیلی وزرائے اعظم کے ذاتی دیکھ بھال کے اخراجات سے متعلق سرکاری اعداد و شمار نے اس وقت ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا جب یہ انکشاف ہوا کہ اسرائیلی خزانے نے 2019 سے ہیئر سٹائلنگ اور کاسمیٹکس کیلئے تقریباً 1.43 ملین شیکل (تقریباً 477 ہزار ڈالر) کا بوجھ اٹھایا، نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نے 2019 کے آغاز سے اگست 2026 تک ان اخراجات کا تقریباً 90 فیصد حصہ حاصل کیا۔ان اخراجات کا انکشاف اسرائیل میں فریڈم آف انفارمیشن موومنٹ کی جانب سے دسمبر 2025 میں عدالت میں دائر کی گئی ایک درخواست کے بعد سامنے آیا جس میں اس مد میں عوامی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات حاصل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ نیتن یاہو کے دفتر نے سرکاری اعداد و شمار فراہم کیے جن میں کاسمیٹکس اور ہیئر اسٹائلنگ کے اخراجات کے ساتھ ساتھ نمائندگی کے الاؤنسز شامل تھے۔
جو ریاست کی نمائندگی سے متعلق لباس اور مہمان نوازی کے اخراجات ہیں۔
یاد رہے نیتن یاہو نے اس چھان بین کے احاطے میں آنے والے زیادہ تر عرصے کے دوران حکومت کی قیادت کی وزیر اعظم کے دفتر نے وضاحت کی کہ جدولز میں درج کاسمیٹکس اور ہیئر سٹائلنگ کے اعداد و شمار نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سے متعلق ہیں۔ یہ بھی اہم ہے کہ دستاویزات میں کچھ اخراجات کی تفصیلات یکساں نہیں تھیں۔