کنیا کماری سے کشمیر تک سفر ‘ کے وینکٹیش کی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
حیدرآباد۔11۔ستمبر (سیاست نیوز) راہول گاندھی کو وزیراعظم کے عہدہ پر فائز کرنے کے حق میں شعور بیداری مہم کے تحت کنیا کماری سے کشمیر تک پد یاترا کرنے والے شخص نے آج حیدرآباد میں صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی ۔ آندھراپردیش کے ساکن کے وینکٹیش نے راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 جون کو کنیا کماری سے پد یاترا کا آغاز کیا تھا۔ 85 دنوں میں انہوں نے 1530 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا ۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے وکیل کے وینکٹیش نے راہول گاندھی فیوچر آف انڈیا کے عنوان سے پد یاترا کو جاری رکھا ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے وینکٹیش کی ستائش کی اور تہنیت پیش کی۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ فشریز کارپوریشن صدرنشین ایم سائی کمار و دیگر موجود تھے۔ وینکٹیش نے بتایا کہ کشمیر پہنچ کر ان کی پد یاترا ختم ہوگی اور وہ عوام کو راہول گاندھی کی خدمات سے واقف کراکر وزیراعظم بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔1/k