٭ بہار کے دربھنگہ سے دہلی جانے والی ایک خانگی بس آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ایک اور وہیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اطلاع کے مطابق اترپردیش کے قنوج میں یہ حادثہ پیش آیا جہاں بس کا کار سے تصادم ہوگیا ۔اس حادثہ میں کم از کم 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔