مذکورہ ملزمین کو سنٹرل دہلی کے ریڈگا روڈ علاقے میں فائرینگ کے بھاری تبادلہ کے بعد گرفتار کیاگیاتھا۔
نوائیڈا۔پولیس کی جانب سے ہفتہ کے روز دی گئی جانکاری کے مطابق مبینہ ائی ایس ائی ایس کارکنوں کی دھماکہ مادے کے ساتھ قومی درالحکومت سے گرفتاری کے بعد دہلی کے سرحدی علاقے اترپردیشکے نوائیڈا میں سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے۔
سرحد پردہلی آنے والی گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے‘ وہیں گوتم بدھ نگر ضلع کو بھی الرٹ کردیاگیاہے‘ ڈپٹی کمشنر نوائیڈ ا پولیس راجیش ایس نے یہ جانکاری دی ہے۔
دہلی کے سرحدی ضلع میں سینئر پولیس افسران کی نگرانی میں جانچ پڑتال کا کام کیاجارہا ہے۔
ہفتہ کے روز ایک سینئر افیسر نے کہاکہ دہلی پولیس نے جمعہ کی رات ئی ای ڈیز کے ساتھ مبینہ ائی ایس ائی ایس کارکن کو گرفتار کیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملزمین کو سنٹرل دہلی کے ریڈگا روڈ علاقے میں فائرینگ کے بھاری تبادلہ کے بعد گرفتار کیاگیاتھا۔