رانچی: ابھیشیک پرساد عرف پنٹو، جو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے پریس مشیر تھے ، سے آج یہاں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ای ڈی حکام نے چھاپے کے دوران ابھیشیک پرساد کے احاطے سے کئی اہم دستاویزات برآمد کیے تھے ۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی ای ڈی افسر نے ان سے غیر قانونی کانکنی معاملے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ فی الحال ای ڈی کے اہلکار آرکیٹیکٹس ونود سنگھ اور ابھیشیک سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی ابھیشیک کے موبائل کے واٹس ایپ چیٹس کو بھی اسکین کر رہی ہے ۔ بہت سے معاملے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ابھیشیک نے پہلے ای ڈی کو خط لکھا تھا، خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کی بیوی کی طبیعت ناساز ہے ، اس لیے انہیں پوچھ گچھ کے لیے 22 جنوری کے بعد کا وقت دیا جائے ۔ اس سے پہلے 6 جنوری کو ای ڈی نے ابھیشیک پرساد کو سمن بھیجا تھا اور انہیں 16 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا تھا۔ حالانکہ وہ ای ڈی کے دفتر نہیں جا سکے ۔ ان سے 1250 کروڑ روپے کے پتھر کی غیر قانونی کانکنی کیس میں پوچھ گچھ کی جانی تھی۔