اترپردیش کی ڈاکؤوں کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کونڈہ ملکاجگیری زون نے اترپردیش کی بدنام زمانہ چھوجیلہ کلاں ٹولی کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ چھوجیلہ کلاں ڈاکؤں کی ٹولی سے مشہور اس ٹولی کے ارکان رات کے وقت لکژری بسوں میں سرقہ کرتے ہیں ۔ پولیس نے اس ٹولی کے اراکین 46 سالہ جاوید چودھری اور 20 سالہ جنید کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ ایک اور رکن سبحان خان مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9 تولہ سونا اور موبائل فون ضبط کرلیا ۔ یہ لوگ اترپردیش سے تعلق رکھتے ہیں جو حیدرآباد پہونچکر یہاں سے دوسرے شہروں کا بذریعہ لکژری بس سفر کیا کرتے ہیں۔ رات کے وقت لکژری بسوں کے توقف کے دوران مسافرین سے ان کی قیمتی اشیاء کو سرقہ کرلیا کرتے ہیں ۔ پولیس اس ٹولی کے متعلق مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔