Sunday , November 29 2020

اترپردیش کے لکشمی پور کھیری میں 13سالہ معصوم کی عصمت ریزی‘ گلا دباکر قتل کا واقعہ‘ دو گرفتار

لکشمی پور کھیری۔اتوار کے روز پولیس نے کہاکہ اترپردیش کے لکشمی پور کھیری ضلع میں ایک 13سالہ لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی واردات پیش ائی ہے‘ جس کی وجہہ سے دولوگوں کو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

پولیس نے کہاکہ جمعہ کے روز عیسی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

جمعہ کی دوپہر مذکورہ بابالغ اپنے کھیتوں کو گئی تھی۔ جب رات دیر گئے تک وہ گھر واپس نہیں لوٹی‘ اس کے رشتہ دار اور والدین لڑکی کی تلاش میں نکلے۔

مذکورہ پولیس نے کہاکہ ایک گنہ کے کھیت کے قریب انہوں نے گھسیٹ کر لے جانے کے نشان دیکھے اور انہیں اسی مقام سے نعش بھی ملی۔

انہوں نے کہاکہ گاؤں میں کسی کے بھی ساتھ مذکورہ لڑکی کے والد نے دشمنی سے انکار کیاہے۔

ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) دھاؤ راہ را ابھیشک پرتاب کے ساتھ عیسی نگر پولیس عہدیدارموقع واردات پر پہنچے اور ابتدائی جانچ کا آغاز کیا‘ پولیس کے مطابق اسی کے نتیجے میں جمعہ کی رات دو لوگوں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔

ڈی ایس پی پرتاب نے پی ٹی ائی سے بتایا کہ”متوفی کے والد کی شکایت پر دو نوجوان جن کی شناخت سنجے اور سنتوش کی حیثیت سے کی گئی ہیں انہیں گرفتار کرلیاگیاہے“۔

انہوں نے کہاکہ بچوں کو جنسی تشدد سے بچانے والے ایکٹ اور ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے علاوہ ائی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔ پرتاب نے بچی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹس غلط ہیں

۔قبل ازیں بچی کے انکھوں اورزبان پر زخم کی خبریں بھی ملی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ تاہم پوسٹ مارٹم انجام دینے والے ڈاکٹرس کے پینل کی رپورٹ میں اس طرح کے ز خموں کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”پوسٹ مارٹم رپورٹ کا کہنا ہے کہ عصمت ریزی کے بعد گلا دبانا بچی کے موت کی وجہہ ہے“

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT