اجنکیا رہانے کا انوکھا کارنامہ ، ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں کوئی کھلاڑی نہیں کرپایا ایسا کمال

,

   

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی ٹیسٹ میں سنچری بنائی ۔ انہوں نے 192 گیندوں میں 115 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور روہت شرما کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کیلئے 267 رنوں کی شراکت داری کی ۔ رہانے نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔

ویسے تو رہانے نے اپنی اننگز میں کئی ریکارڈ بنائے ، لیکن ایک ایسا ریکارڈ ہے جس پر بہت کم لوگوں کی نظر گئی ۔ رہانے نے ابھی تک 61 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ ایک مرتبہ بھی رن آوٹ نہیں ہوئے ہیں ۔ ساتھ ہی وہ پہلے ایسے بلے باز بن گئے ہیں جو رن آوٹ ہوئے بغیر 200 پارٹنر شپ میں شامل ہوئے ہیں ۔ اس دوران نہ تو وہ اور نہ ہی ان کا کوئی ساتھی رن آوٹ ہوا ہے ۔ 140 سال کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز نے ایسا کیا ہے۔

اجنکیا رہانے سمیت ایسے پانچ بلے باز ہی ہیں جو اپنے ٹیسٹ کیریئر میں رن آوٹ ہوئے بغیر 100 اننگز تک پہنچے ہیں ۔ ان میں کپل دیو ، مدثر نذیر ، پیٹر مے ، گریم ہک اور اجنکیا رہانے شامل ہیں۔

اجنکیا رہانے کی یہ 11 ویں ٹیسٹ سنچری تھی ۔ تین سال بعد ان کی یہ پہلی سنچری تھی ۔ اس اننگز سے پہلے انہوں نے 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 188 رنوں کی اننگز کھیلی تھی ۔ وہیں جنوبی افریقہ کے خلاف رہانے کی یہ تیسری سنچری ہے ۔ اس سے پلے 2015 میں دہلی میں ایک میچ کی دونوں اننگز میں انہوں نے اس ٹیم کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

اس کے علاوہ 12 سال بعد ممبئی کے دو بلے بازوں نے ہندوستان کیلئے کھیلتے ہوئے ٹیسٹ میں ایک اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں ۔ رہانے اور روہت سے پہلے 2007 میں ایسا ہوا تھا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ممبئی کے سچن تیندولکر اور سیم جعفر نے سنچری بنائی تھی۔