حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : انجمن ریختہ گویاں حیدرآباد و سنٹرل پبلک اسکول خلوت کے زیر اہتمام 9 نومبر علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر اسکول ، کالج اور شعرا و ادیبوں کے لیے کلام اقبال پڑھنے کے مقابلے کا انعقاد دوپہر 2 بجے سے عمل میں آئے گا ۔ تقریب انعامات 5 بجے شام منعقد ہوگی ۔ اس تقریب میں پروفیسر ایس اے شکور ، جناب طارق انصاری ، پروفیسر مجید بیدار ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، پروفیسر تاتار خان ، پروفیسر آمنہ تحسین ، پروفیسر سیدہ عزیز بانو ، ڈاکٹر بی بی رضا حاتون ، جناب عزیز احمد ، جناب ایم اے ماجد ، جناب صوفی سلطان شطاری اور ڈاکٹر مصطفی علی سروری بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید ، لطیف الدین لطیف ، ڈاکٹر گل رعنا ، ڈاکٹر عتیق اقبال ، ڈاکٹر نکہت آرا شاہین اور ابو عمر نظمائے تقریب ہوں گے ۔۔
دفتر سیاست میں نیٹ کا تمثیلی امتحان
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : نیٹ 2025 ماڈل ٹسٹ سیریز کے تحت ہر اتوار کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 10 نومبر کو 11 بجے دن مقرر ہے ۔ انٹر میڈیٹ بی پی سی طلبہ شرکت کریں ۔۔