حیدرآباد۔/8 مئی، ( سیاست نیوز) ملک کی تمام سنٹرل یونیورسٹیز بشمول مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کیلئے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ انڈر گریجویٹ ریگولر کورسیس کیلئے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 22 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ ابتداء میں یہ آخری تاریخ 6 مئی تھی۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے بموجب 22 مئی کو شام 5 بجے تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں جبکہ فیس کی ادائیگی رات 11:50 بجے تک ممکن رہے گی۔ 25 تا 31 مئی داخل کئے گئے فارمس میں تصحیح یا ترمیم کی جاسکتی ہے۔ امیدوار مزید تفصیلات کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ کی ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ بی ٹیک کمپیوٹر سائینس اور بی ٹیک پالی ٹیکنک طلبہ کیلئے لٹرل انٹری کے تحت داخلہ رہے گا۔ جرنلزم اور ماسک کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسیس کے علاوہ بی اے، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے دستیاب ہیں۔ مولانا آزاد یونیورسٹی کیلئے انٹرنس ٹسٹ اردو زبان میں ہوگا۔ر