ارکان اسمبلی کے انحراف کیخلاف سی پی آئی کا نیم برہنہ احتجاج

,

   

حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں عوامی طور پر منتخب نمائندوں کے انحراف کیلئے حکمراں ٹی آر ایس پر حوصلہ افزائی کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی کے قائدین نے آج نیم برہنہ احتجاج کیا اور انہوں نے حکومت کے مبینہ غیر جمہوری رویہ کی مذمت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی سکریٹری کے نارائنا اور سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ دیگر جماعتوں کو لالچ دیتے ہوئے انحراف کیلئے اکسانے کی کوششوں سے فی الفور باز آجائے ۔ نارائنا نے منحرف ارکان اسمبلی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے متعلقہ حلقہ کے عوام کو بے شرمی کے ساتھ دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقوں کے عوام کو فروخت کرنے والے نمائندے خود اپنے ارکان خاندان کو فروخت کرنے سے بھی پس و پیش نہیں کریں گے ۔ نیم برہنہ مارچ کی کمان سی پی ائی گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری ای ٹی نرسمہا رائو نے سنبھالی تھی۔ایس اے منان‘ ہری ناتھ گوڑ‘ محمد عارف‘ راکیش سنگھ ‘ شیخ شمس الدین اور دیگر نے بھی اس مارچ میںحصہ لیا۔