اسرائیل کے رویہ پر امریکی ماڈل کی شدید تنقید

,

   

نیویارک : معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل ہی سچا ہے، باقی دنیا کیا جھوٹی ہے۔جیجی حدید کا شمار، ان امریکی ماڈلز اور فنکاروں میں ہوتا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز بلند کررہی ہیں، آنہیں فلسطین کی حمایت کرنے پر اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن اس کے باوجود وہ معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔ اب انہوں نے انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں آنہوں نے انسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف کہا کہ اسرائیل ہر فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہتا ہے اور اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اسرائیل اسے یہود دشمن کہتا ہے۔جیجی حدید نے کہا کہ اگر کوئی یہودی اسرائیلی حکومت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو اُس پر بھی اسرائیل کی جانب سے تنقید کی جاتی ہے اور اسے کہا جاتا ہے کہ یہ بھی دشمن ہے۔امریکی ماڈل نے سوال کیا کہ تو کیا پوری دنیا جھوٹی اور غلط ہے؟ صرف اسرائیل سچا اور صحیح ہے؟ گزشتہ ماہ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔