اسقاط حمل پر پابندی، امریکہ میں احتجاجی مظاہرے

   

واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو ممنوع قرار دے دیا ہے، جس کے فوری بعد دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی اور قدامت پسند قیادت والی امریکی ریاستوں نے فوری طور پر اسقاط حمل سے متعلق طبی سہولیات کی فراہمی پر پابندی لگا دی ہے۔ جمعے کو سنائے گئے اس فیصلے کے خلاف دارالحکومت واشنگٹن سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے اس عدالتی فیصلے کو ’انتہا پسندانہ نظریات پر مبنی ایک افسوس ناک غلطی‘ قرار دیا ہے۔ بائیڈن نے ملکی کانگریس پر زور دیا کہ اسقاط حمل سے متعلق طبی سہولیات کو قانون کی شکل میں تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن میں یہ ایک اہم موضوع ہو گا۔