حیدرآباد۔4۔ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی کی کمیٹی برائے بہبود خواتین و اطفال کا اجلاس 9 مئی کو اسمبلی کمیٹی ہال میں منعقد ہوگا۔ سکریٹری لیجسلیچر نرسمہا چاریلو نے بتایا کہ بہبود خواتین اطفال معذورین اور معمرین کا اجلاس 11.30 بجے دن منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ریاست میں عمل کی جارہی فلاحی اسکیمات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اسمبلی کی کمیٹی 10 تا 14 مئی گجرات کا دورہ کرے گی اور وہاں خواتین و اطفال اور معذورین کیلئے موجود اسکیمات کا جائزہ لے گی۔ ر