اسپائس جیٹ کی ایرپورٹ اتھارٹی کے واجبات کی ادائیگی

   

نئی دہلی: کم لاگت والی ایئر لائن اسپائس جیٹ نے منگل کو کہا کہ اس نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے پورے واجبات کو ادا کر دیا ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ اس کیساتھ اب وہ روزمرہ کی پروازوں کیلئے اتھارٹی کو پیشگی ادائیگی کرنے کے اپنے پرانے نظام پر واپس آجائیگی۔ ایئر لائن نے کہا کہ اس کے اصل واجبات کی ادائیگی کے بعد اے اے آئی اب اسپائس جیٹ کو 50 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی سے آزاد کردے گا۔ اس کے نتیجے میں ایئر لائن کیلئے اضافی نقدی دستیاب ہوگی۔ حال ہی میں ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایئر لائن کے کچھ طیاروں میں تکنیکی خرابیوں کے چند واقعات کے بعد اپنے آپریشنز میں حفاظتی چیکس کو سخت کر دیا تھا۔ 27 جولائی کو ڈی جی سی اے نے اسپائس جیٹ کی گرمیوں کی 50 فیصد پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔