اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست نیوز ) عادل آباد کے کچھ حصوں میں جمعہ کو درجہ حرارت 44.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق نرمل اور نظام آباد میں 43.5 ڈگری ، کاماریڈی، منچریال اور نلگنڈہ میں 43.4 ڈگری، جگتیال میں 43.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔