Saturday , December 5 2020

افغان دارالحکومت کا بل راکٹ حملوں اور دھماکو ں سے دہل گیا

۔23راکٹ حملوں اور 2 دھماکوں میں 8 افراد جاں بحق‘ مہلوکین میں ملازمین بھی شامل

کا بل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 8افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 31 زخمی ہو گئے۔کابل، راکٹ حملوں میں دو سرکاری ملازم سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر 14 راکٹ حملوں میں8 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے۔کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2 دھماکے بھی ہوئے، جن میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابلآج صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔دوسری طرف ترک سفارتخانہ نے کابل راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سفارتخانہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت میں آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر پر دو سمتوں سے راکٹوں کی بارش کردی گئی۔افغان وزارت داخلہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 23 راکٹ حملوں کی تصدیق کی جس میں مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں پر بھی راکٹ فائر کیے گئے جب کہ ایک راکٹ کابل میں موجود ایرانی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں بھی گرا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں شاہراہِ نیو ایریا کے ایمرجنسی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع نے راکٹ حملوں میں 31 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہیکہ طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT