الفیض ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

   

محبوب نگر : ضلع پریشد گراؤنڈ محبوب نگر پر ریاستی وزیر آبکاری سرینواس گوڑ نے الفیض ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام شائع کردہ کیلنڈر کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمان محبوب نگر منّے سرینواس ریڈی ، ڈسٹرکٹ کلکٹر وینکٹ راؤ ، الفیض ویلفیر سوسائٹی کے صدر جہانگیر بابا ، جنرل سکریٹری یعقوب کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی قائدین و عہدیداران موجود تھے ۔ جہانگیر بابا نے وزیر کوسوسائٹی کی کارکردگی سے واقف کروایا اور کہا کہ یہ کیلنڈر گزشتہ 6 برس سے مسلسل شائع ہوتا آرہا ہے ۔