اب انہیں دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں، بی ایل اوز گھروں کو پہنچ کر سماعت کریں گے
حیدرآباد۔29۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کے تحت جن ووٹرس کو نوٹس جاری کی گئی ہیں ، الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے ان شہریوں کو بڑی راحت فراہم کی ہے ۔ جن ووٹرس کو نوٹس موصول ہوئی ہیں، انہیں ERO یا AERO دفاتر کے چکر کاٹنے یا لمبی لمبی قطاروں میں کھڑ ے ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کی نئی ہدایت کے مطابق بلاک لیول آفیسرس خود ان ووٹرس کے گھروں کا دورہ کریں گے اور ضروری شناختی دستاویزات جمع کر کے انہیں الیکشن کمیشن کے پوٹل پر آن لائین اپ لوڈ کریں گے ۔ ERO’s ان تمام اپ لوڈ کردہ دستاویزات کا جائزہ لے کر فیصلہ صادر کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نئے احکامامات میں یہ بھی واضخ کیا گیا ہے کہ ووٹر کی بالمشافہ انکوائری صرف انتہائی غیر معمولی حالات میں کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ یہ کارروائی بھی آن لائین مکمل کی جائے ۔ اگر کسی ووٹر کیلئے انکوائری میں شرکت انتہائی ضروری ہو تو خود ووٹر کے بجائے اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد جس کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو، انکوائری میں شامل ہوسکتا ہے چونکہ ریاست میں لاکھوں ووٹرس سماعت کیلئے نہیں پہنچ رہے ہیں۔ اس لئے الیکشن کمیشن نے یہ خصوصی سہولت شروع کی ہے ۔ ریاست کے جملہ 33.91 لاکھ ووٹرس جنہیں نوٹس موصول ہونے کے باوجود سماعت کیلئے حاضر نہیں ہوئے۔ بی ایل اوز ان کے گھروں کا دورہ کرتے ہوئے مسئلہ کو حل کریں گے ۔ الیکشن کمیشن کے نئے رہنمایانہ خطوط میں معاشرہ کے معاشی طورپر کمزور اور بے گھر طبقات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے ۔ بے گھر افراد مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے غریب طبقہ کے ووٹرس کی سہولت کیلئے ریلیف سنٹرس اور خصوصی کیمپس قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے واضخ کیا ہے کہ 1950 کے انتخابی رجسٹریشن قوانین کا اطلاق SIR کے عمل پر نہیں بلکہ عام کالم میں جمع کرائی جانے والی درخواستوں پر ہوگا۔ وہ تمام نوجوان یا شہری جو یکم اکتوبر 2026 تک 18 سال کی عمر مکمل کرلیں گے ، وہ نئے ووٹر کے طور پر فارم 6 کے ذریعہ اپنا نام درج کروانے کے اہل ہوں گے۔2/k