نئی دہلی: حکومت نے چہارشنبہ کوکہا کہ وہ ملک میں برقی گاڑیوں کی درآمد کیلئے ڈیوٹی میں رعایت اور مقامی ویلیو ایڈیشن سے چھوٹ دینے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا ٹیسلا اور دیگر ملٹی نیشنل کارکمپنیوں کو بھاری بیٹریوں، سیمی کنڈکٹرز اور مقناطیسی پرزوں کی لاگت میں مقامی ویلیو ایڈیشن سے مستثنیٰ کرنے کی کوئی تجویز ہے؟ اور ہندوستان میں الیکٹرک وہیکلزکی درآمد پر درآمدی ڈیوٹی پر سبسڈی، تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آٹوموبائل اورآٹو کمپوننٹ انڈسٹری کیلئے 25,938 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہیکہ اس اقدام کا مقصد ای وی اور ان کے اجزاء سمیت ایڈوانس آٹوموٹیو ٹیکنالوجیز مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کیلئے مالی مراعات فراہم کرنا تھا۔