امریکہ۔ طالبان امن مذاکرات سے قبل خلیل زاد کی افغانستان آمد

کابل ،10 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد ملک میں امن عمل کو آسان بنانے کے لئے اتوار کو افغانستان پہنچے ۔ افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے یہ اطلاع دی۔افغانستان صلح کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد قومی اتحاد سرکار کے لیڈروں ، سیاسی لیڈروں ، سول سوسائٹی اور خواتین کے ساتھ مشاورت کیلئے آج کابل پہنچے ۔ وہ ایک جامع امن عمل کے تعلق سے امریکی کوششوں کی پیش رفت پر بات چیت کریں گے ۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ۔جاری بیان میں کہا گیا‘‘ جیسا کہ امن مذاکرات ایک اہم مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ،پورے ملک کے شہریوں کو اس کے ساتھ کس طرح شامل جائے تاکہ پائیدار امن قایم کرنے کیلئے سیاسی سمجھوتہ کیا جا سکے ’’۔اپنے دورے کے دوران سفیر خلیل زاد افغانستان معاشرے کے تمام طبقات جیسے نوجوانوں، طلباء ، خواتین، تاجروں، سرکاری حکام اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔مسٹر خلیل زاد کے آئندہ جون میں قطر میں ہونے والی امریکی ۔طالبان امن مذاکرات کے آئندہ دور میں حصہ لینے کی توقع ہے ۔ فریقین کی جانب سے امریکی فوجیوں کی واپسی کیلئے ایک معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے اور طالبان یہ ضمانت دیگا کہ افغانستان کااستعمال القاعدہ دہشت گرد گروپ (روس میں ممنوعہ قرار) کے ارکان کو پناہ دینے کیلئے نہیں کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT