واشنگٹن۔ 29 اگست (ایجنسیز) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرلیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ خانگی شعبہ کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔