شکاگو: امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں زبردست دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر حکام نے شہریوں کواپنے گھروں میں محصور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ریاست شکاگو کے جنوب مغرب میں تقریبا سو میل کے فاصلے پر واقع 10 ہزار سے کم مکینوں پر مشتمل شہر لاسل میں کیروس کیمیکل کمپنی کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، اور علاقے پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے،آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا، آگ کے بلند شعلوں کو فائر بریگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے،آگ پلانٹ کے شپنگ ایریا میں ایک شپنگ کنٹینر میں لگی۔ پلانٹ میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔