حیدرآباد 9 مارچ ( یو این آئی) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے دہلی میں تلگودیشم سربراہ چندرابابونائیڈو، جناسینا پارٹی سربراہ پون کلیان نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امیت شاہ کی قیامگاہ پر ملاقات میںاے پی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ریاست اور ملک کے مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ امیت شاہ نے تلگودیشم کو این ڈی اے میں شمولیت کی دعوت دی۔