امیت شاہ کا کل دورہ تلنگانہ

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں لوک سبھا کی انتخابی مہم میں تیزی پیدا کرنے بی جے پی کی ریاست گیر وجئے سنکلپ یاترا میں شرکت کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 24 فروری کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ تلنگانہ بی جے پی نے امیت شاہ کے پروگرام کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ امیت شاہ آخری مرتبہ 27 ڈسمبر کو تلنگانہ کا دورہ کرکے اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ بی جے پی قائدین کے ساتھ اجلاس میں امیت شاہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں ضروری ہدایت دیں گے۔