انا ہزارے نے بی جے پی کی درخواست کو مسترد کیا

,

   

نئی دہلی۔عام آدمی پارٹی کے موجودہ بدعنوانی میں حصہ داری کے خلاف بی جے پی کی جانب سے منعقدہ عوامی تحریک میں شامل ہونے کے متعلق بی جے پی کے دہلی یونٹ کی جانب سے کی گئی درخواست کوانا ہزارے کے انکار کے بعد پارٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہزارے نے کہاکہ ”پریس کو لکھے گئے تمہارے مکتوب کا مطالعہ کرنے کے بعد مجھے مایوسی ہوئی ہے۔ تمہاری پارٹی‘ بی جے پی پچھلے چھ سال سے زائد عرصہ سے اقتدار میں ہے“۔

انہوں نے لیٹر میں لکھا کہ”اس سے زیادہ بدبختی کیا بات کیا ہے کہ ایک پارٹی جس کے نوجوان کیڈر بڑے تعداد میں ہے اور دعوی کرتی ہے کہ دنیا میں اس سے سب سے زیادہ ممبرس ہیں‘

اناہزارے جیسے ایک 83سالہ فقیر آدمی جو 10X12کے کمرے میں مقیم ہے اور اس کے پاس کوئی اثاثے نہیں ہے اپنے احتجاج میں شامل ہونے کے لئے زوردے رہے ہیں“۔

بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انا نے کہاکہ ”کیو ں مرکزی حکومت اس بدعنوانی کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی حکومت کے خلاف قانونی کاروائی کے اقدامات نہیں اٹھاتی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ان کا احتجاج کسی پارٹی کے خلاف نہیں تھا“۔انا نے کہاکہ سیاسی جماعتیں اکثرایک دوسرے کی خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ”موجودہ حالات کے اندر میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی سیاسی ملک کو تابناک مستقبل دے گی۔

کئی پارٹیاں پیسے بنانے کے گھیر ے میں پھنس گئی ہیں اور اقتدار حاصل کرنے کے لئے اس پیسے کا استعمال کررہی ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”نظم کی تبدیلی تک عوام کو راحت نہیں ملے گی۔لہذا میرے احساس ہے کہ دہلی میں میری دوبارہ آمد کوئی تبدیلی نہیں لائے گی“۔