انتخابات سے قبل حالات کا اندازہ لگانے کے لئے یکم جولائی کے روز بھگوات پہنچیں گے لکھنو

,

   

اس کے علاوہ آر ایس ایس سربراہ سیاسی او رسماجی میدان سے متعلق جانکاری آر ایس ایس ایس اور بی جے پی قائدین سے حاصل کریں گے اور اپنے مشورے بھی انہیں دیں گے۔


لکھنو۔ آ رایس ایس سربراہ موہن بھگوات یکم جولائی کے روز پانچ روزہ دورے پھر لکھنو پہنچیں گے۔ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل اس دورے کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے اودھ‘ کاشی‘ گورکھپور‘ بندیل کھنڈ او رکانپور کے آر ایس ایس ذمہ داران سے ملاقات کریں گے اور تنظیموں کا موں کا جائزہ لیں گے۔

اس کے دورے کی تفصیلات اب تک عوام میں نہیں لائی گئی ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی قائدین کے ساتھ ملاقات ان کے ایجنڈہ میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ آر ایس ایس سربراہ سیاسی او رسماجی میدان سے متعلق جانکاری آر ایس ایس ایس اور بی جے پی قائدین سے حاصل کریں گے اور اپنے مشورے بھی انہیں دیں گے۔

اگر ذرائع کی مانیں تو بھگوات کے دورے کے دوران سنگھ پرچارک بی جے پی کے حق میں ماحول بنانے کے طریقوں او رذرائع پر بات کریں گے او رایسے مسائل کو فہرست میں لائیں گے جن کا ووٹروں کے ذہنوں پر مثبت اثر پڑسکتا ہے۔

اسی کے مطابق کیڈر کو انتخابات کی تیاری پر مشتمل تجاویز دیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اپنے اس پانچ روزہ دورے کے دوران بھگوات ایودھیا بھی جائیں گے اور سادھو سنتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ بھگوات کے لکھنو میں پانچ دن کے قیام کے پس پردہ اترپردیش میں انتخابات سے پہلے صورتحال کااندازہ لگانا ہے‘جو 2024میں بی جے پی کی جیت کے لئے اہم ہے۔

تمام اجلاس بند کمرے میں ہویں گے