انتخابی ڈیوٹی کیلئے عملہ کی طویل رخصت منسوخ

   

ضلع حیدرآباد کے الیکشن آفیسر و کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ راس کے احکامات
حیدرآباد ۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ضلع حیدرآباد کے الیکشن آفیسر رونالڈ راس نے لوک سبھا انتخابات و اسمبلی حلقہ کنٹونمنٹ ضمنی انتخاب کے پیش نظر ڈیوٹی عملہ کی طویل رخصت کو منسوخ کرنے احکام جاری کئے اور رخصت پر گئے ملازمین کو فوری انتخابی ڈیوٹی سے رجوع ہونے ہدایت دی۔ بیرونی ممالک روانہ ہونے منظوری پانے والوں کو بھی ڈیوٹی کیلئے حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ الیکٹرانک میڈیا، لوکل کیبل، سوشل میڈیا دیگر آن لائن پلیٹ فارمس میں اشتہارات، آڈیو ، ایف ایم ریڈیو اشتہارات، بلک ایس ایم ایس، ویڈیو پیامات ، سنیما تھیٹرس میں اشتہارات، پوسٹرس ، پرنٹنگ کیلئے اجازت کو لازمی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے ہیڈ آفس میں واقع سی پی آر او آفس میں ایم سی ایم سی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ امیدواروں کو اشتہارات کیلئے کم از کم 48 گھنٹے قبل درخواستیں دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔2