Friday , November 22 2019

انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : اہلیہ محمد یوسف ( یاپرال ) ساکن بلال نگر کالے پتھر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ فجر 5-30 بجے 2 نومبر بروز ہفتہ مسجد قطب شاہی بلال کالے پتھر میں ادا کی جائے گی ۔ مرحومہ ، جناب شکیل ( یو ایس اے ) کی والدہ ہوتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885318777 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید اعظم ( پہلوان ) ولد جناب سید جہانگیر مرحوم کا بعمر59 سال ساکن چھاونی غلام مرتضیٰ کندیکل گیٹ بابا نگر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کے لیے 8686603075 ۔ 8099623815 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اشفاق الرحمن قریشی ساکن جہاں نما کا بروز جمعہ دوپہر یکم نومبر کو بعمر 54 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین وادی مصطفی چشت نگر جل پلی درگاہ شریف حضرت صوفی بابا ؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر جامع مسجد جہاں نما میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848591786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد صبغت اللہ ‘ ولد جناب محمد وصی اللہ مرحوم ‘ ریٹائرڈ سکشن آفیسر AG آفس ‘ کا بعمر88 سال 30 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 31 اکتوبر بروز جمعرات بعدنماز ظہر مسجد رحمانیہ چھاونی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ‘ڈاکٹر محمد اقبال کے والد ہیں ۔مزید تفصیلات کے لئے 9247270120 ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT