انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبد العزیز ولد جناب محمد غوث مرحوم ( وظیفہ یاب تحصیلدار ، حکومت مہاراشٹرا ) کا بروز پیر 11 مارچ کی اولین ساعتوں میں بعمر 93 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل 12 مارچ بعد ظہر مسجد وزیر علی نزد فتح دروازہ چوراہا مقرر ہے اور تدفین قبرستان شمشیر گنج ( مسجد تکیہ مغل فقیر ) میں عمل میں آئے گی ۔ زیارت مسجد وزیر علی میں بروز چہارشنبہ 13 مارچ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد ذاکر حسین کے خسر اور محمد علی شبیر کے مامو تھے ۔ پسماندگان میں دو فرزند اور سات دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182517047 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عمر مقبول ولد جناب محمد اسمعیل پٹیل مرحوم کا پیر کی شب بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد حاجی کمال میں مرحوم کے فرزند حافظ محمد طارق عبداللہ پٹیل نے پڑھائی ۔ مولانا سید صادق محی الدین فہیم نے دعا کی اور تدفین قبرستان مسجد الہیٰ چمن چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9392306262 ر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 4 بجے دن مسجد حاجی کمال دارالشفاء چوراہا مقرر ہے ۔۔
٭٭ مسٹر حیدر علی مرزا ولد جناب عباس علی مرزا مرحوم کا بعمر 29 سال کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان کوہ قائم کشن باغ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 12 مارچ 4 ساعت شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885249437 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT