حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( راست ) : جسٹس سردار علی خاں مرحوم کے فرزند اور قائد ملت نواب بہادر یار جنگ ؒ کے نواسے آصف علی خاں یحییٰ زئی کا اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 جون بروز جمعرات صبح 8 بجے سردار باغ ، نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمد ( حظیرہ شہیداں ) چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959670253 ۔ 9704141030 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابرار حسین صدیقی موظف سینئیر اکاونٹس آفیسر سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل ولد جناب محمد مہربان حسین صدیقی مرحوم کا 8 جون 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد کنگس کالونی شاستری پورم میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین برہان شاہ صاحب قبرستان عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9121729557 ۔ 8857885732 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ شاہانہ بیگم اہلیہ جناب عبدالعلیم کا مختصر سی علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 10 جون 2026 کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اعظم جاہی منگل ہاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین فیل خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد اعظم جاہی منگل ہاٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392499430 ۔ 9885380980 پر ربط کریں ۔۔