انتقال

   


حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر (راست ) محترمہ امینہ بیگم زوجہ مرزا حفیظ بیگ (مرحوم) کا بعمر 90 سال جمعہ 9 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی ساتھ گنبد روڈ مسجد اقصٰی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک دختر اور فرزند مرزا مجید بیگ نوید شامل ہیں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 9948111832 پر ربط کریں۔
00 محترمہ بیابانی بیگم زوجہ مرزا احمد اللہ بیگ کا 6 اکٹوبر کو کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ 7 اکٹوبر کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد آمنہ کلیمی گائتری ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین الاوہ پنچ بھائی اویسی روڈ ضیا گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7672061357 پر ربط کریں ۔۔
00 الحاجہ زہرہ بیگم زوجہ الحاج محمد رضی الدین (عرف حاجی) ساکن یاقوت پورہ چھاؤنی الجابری کالونی کا بعمر 70 سال 10 اکٹوبر 2026ء بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 اکٹوبر اتوار کو بعد نماز ظہر ریتی کی مسجد مالن بی صاحبہ میں ادا کی جائے گی۔ نماز 1:30 بجے مقرر ہے اور تدفین قبرستان اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 7 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701023252 یا 9573009418 پر ربط کریں۔
00 جناب سید رفیع الزماں (ریاض) ولد سید خلیل الزماں مرحوم کا بروز جمعرات 8 اکٹوبر 2026ء کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بغدادیہ فرحت نگر دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394560135 یا 9848147914 پر ربط کریں۔