Thursday , February 27 2020

انتقال

حیدرآباد ۔12 فبروری ( راست ) جناب سید علی حسین موسوی عقیل ابن مولوی طفیل علی موسوی مرحوم کا کل رات اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی جزائری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ تدفین آبائی قبرستان احاطہ مسجد طہماس خان پورہ جامباغ کالی قبر میں آج دوپہر عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 14فبروری بروز جمعہ 10:30 بجے دن مسجد طہماس خان پورہ جام باغ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ دو فرزند و تین دختران و برادران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849171734 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ سردار بیگم زوجہ جناب یوسف خان مرحوم ( آئی آئی سی ٹی ) ساکن شاہ علی بنڈہ کا بعمر 77سال طویل علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 12فبروری کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 13 فبروری کو مسجد سبحان روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز فجر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان پیارو میاں مصری گنج عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7097618099 یا 99085224690 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ آمنہ ہاشمی زوجہ جناب عمر علی ہاشمی مرحوم کا بروز سہ شنبہ 11فبروری انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ بود علی شاہؒ عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مرحومہ جناب ابراہیم علی ہاشمی کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 13فبروری بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9866461933 ، 9160728891 پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT