Wednesday , April 1 2020

انتقال

حیدرآباد۔/21 مارچ، (راست ) الحاج محمد ذوالفقار احمد ولد جناب عبدالرحمن مرحوم ساکن اولڈ فیل خانہ بیگم بازار کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 مارچ کو بعد عصر مسجد عثمانیہ اولڈ فیل خانہ میں ادا کی گئی اور تدفین اولڈ فیل خانہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393078737 یا 9346329554 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب حسین بیگ ولد جناب محبوب بیگ مرحوم ساکن بازار گھاٹ کا 21 مارچ 2020 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد مغرب قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قطب شاہی مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9652724626 یا 9618347995 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/21 مارچ، ( راست ) جناب محمد عبدالصمد ولد جناب محمد ولایت علی مرحوم کا بروز جمعہ 20مارچ 2020 کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 مارچ بروزہفتہ بعد ظہر امریکہ میں ہی ادا کی گئی اور تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9848364528 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT