Friday , October 30 2020

انتقال

حیدرآباد۔ جناب میر حامد علی پراجکٹ ڈائرکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا وجئے واڑہ فرزند جناب میر احمد علی ساکن عزیز باغ ٹولی چوکی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ پنچایت راج ڈپارٹمنٹ تلنگانہ میں ڈپٹی ایکزیکیٹو انجینئر کے عہدہ پر فائز تھے اور ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ تلنگانہ میں بھی اس عہدہ پر حالیہ عرصہ تک نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق ؓ ، اروند نگرکالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 8 اکٹوبر بعد نماز عصر مسجد عمر فاروقؓ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے میر زاہد علی سے فون نمبر 6304140472 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
شارجہ میں انتقال
شمس آباد۔ محمد اسد ولد محمد ابراہیم مرحوم 45 سال ساکن شمس آباد کا شارجہ میں انتقال ہوگیا۔ افراد خاندان کے مطابق محمد اسد سڑک عبور کررہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9533673671 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT