Friday , December 4 2020

انتقال

حیدرآباد : حاجی محمد غوث افتخاری مرحوم بٹن مرچنٹ کے بڑے فرزند حاجی محمد یوسف افتخاری عرف محمد اقبال کا طویل علالت کے بعد 17 نومبر 2020ء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل بعد نماز عشاء مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ اکمل شاہؒ قبرستان پیٹلہ برج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں مقرر ہے ۔
٭٭ جناب امیر مصلح الدین ( آر ٹی سی ) کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 نومبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد خلفائے راشدین جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866747755 پر ربط کریں ۔

٭٭ محترمہ حیدر بیگم زوجہ جناب محمد عبدالجبار مرحوم کا بروز چہارشنبہ بعمر 101سال انتقال ہوگیا ۔ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد اتحادی گلاب سنگھ باؤلی میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246581585 پر ربط کریں ۔

٭٭ مرزا جعفر علی بیگ ولد جناب مرزا حسین علی بیگ موظف پنچایت راج انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 77سال 16نومبر 2020ء بروز پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حاجی لال محمد صاحب بڑا بازار میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور چھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7386011200 پر ربط کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT