انتقال

   

حیدرآباد۔ نواب بہبود علی خان ( رضا پاشاہ ) ولد نواب ممتاز علی خاں ساکن نامپلی کا 19 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان خوشحال خان کی کمان مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 22نومبر کو چار بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 7981884829 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید ذاکر حسین ابن سید جعفر حسین کا جمعہ کے دن قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین الاوہ بی بی دبیرپورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مجلس زیارت بروز اتوار بعد نماز ظہرین مسجد امام جعفر صادق میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9490248538 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ محمدی کوثر سلطانہ اہلیہ جناب سید شاہ امین الدین قادری مرحوم ساکن بدویل راجندر نگر کا بروز جمعہ 20 نومبر کو 3 بجے دوپہر انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری شہید بغدادی ؒ ظہیرآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 22 نومبر بعد نماز عصر جامع مسجد محمدیہ بدویل میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912329541 یا 9848037550 پر ربط کریں۔